STUDENT'INN SOLUTIONS

عمر خیام امام فن


عمر خیام شاعر، ریاضی دان، فلسفی، نجومی اور مذہبی علوم کے امام فن

عمر خیام کا پورا نام ابوالفتح عمر خیام بن ابراہیم نیشا پوری ہے۔ عمر خیام کے بارے میں متعدد سوانح نگاروں نے اس کا سال پیدائش 408 ھ یا 410 ھ لکھتا ہے اور سال وفات کے متعلق بھی کوئی فیصلہ کن بات نہیں کی گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس نے 526ھ میں وفات پائی ۔ خیام علم ہیت اور علم ریاضی کا بہت بڑا فاضل تھا۔ ان علوم کے علاوہ شعرو سخن میں بھی اس کا پایا بہت بلند ہے اس کے علم وفضل کا اعتراف اہل ایران سے بڑھ کر اہل یورپ نے کیا۔

علمی فضیلت۔

خیام کو آج کل شاعر کی حیثیت سے شہرت حاصل ہے لیکن وہ فلسفہ میں بوعلی کا ہمسر اور مذہبی علوم میں امام فن تھا۔ علوم نجوم کا تو وہ ماہر مانا گیا تھاخیام

خیام کی آذاد خیالی۔

عمر خیام ایک آزاد خیال فلسفی تھا اور مذہب کے معاملے میں کسی شدت اور سخت گیری کا قائل نہ تھا، اس لیئے بعض مذہبی علمائ اسے ملحدکہتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ایک ناپسندیدہ اخلاق والا فقیہہ نماز فجر سے پہلے حکیم عمر خیام سے اکتساب فیض کرتا اور جب صبح کے وقت ممبر پر چڑھ کر وعظ کرتا تو خیام کو ملحد اور بے دین کہتا ۔

تصنیفات۔

انسا ئیکلوپیڈیا آف اسلام میں لکھا ہواہے کہ عمر خیام ریاضی میں مہارت رکھتا تھا۔ اس نے عربی زبان میں جبرومقابلہ لکھا ہےجس کے نسخے لیڈن میں موجود ہیں۔مصادرات پر جو تحقیق عمر نے کی ہے اس کا ترجمعہ مختلف زبانوں میں ہوچکا ہے۔ دنیائے عرب میں پہلی مرتبہ خیام کی شہرت اس کی ریاضی دانی ہی کی مطلوب ہوئی ۔سید سلمان ندوی نے خیام اور اس کے سوانح حیات میں بہت سی کتابوں کا ذکر کیا ہے۔

(مسلم شخصیات جنہوں نے ہزاروں سالوں تک سائنسی علوم و فنون ، تاریخ، جغرافیہ، فلسفہ میں ساری دنیا کو جلا      بخشی ہے، ان کے حوالے سے بلاگ کا سلسلسہ شروع کیا گیا ہے)

 محمد امین گورنمنٹ ڈگری کالج صادق آباد رحیم یار خان مین بی ایس سی فائنل کے طالب علم ہیں، فلسفہ، آرٹ اور تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور اس حوالے سے مختلف رسائل اور جرائد میں لکھتے بھی رہتے ہیں۔ 

Have any Question or Comment?

One comment on “عمر خیام امام فن

Saeed

Very nice blog.

Reply

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Posts with Thumbnail

College Teacher Interns

Social Profiles

PPSC Guidance

PPSC Guidance
PPSC Guidance

Subscribe to Blog via Email

Enter your email address to subscribe to this blog and receive notifications of new posts by email.

Join 165,348 other subscribers

Calendar

June 2018
MTWTFSS
« May Jul »
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930 
%d bloggers like this: